• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؑ نے کربلا کا میدان خرید کرانسانیت کو دوسرے کے حقوق کی رعایت کرنے کا سبق سکھایا، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف مذہبی رہنما اور شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے رکن علامہ شبیرحسن میثمی نے دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے قر آن سینٹر ڈیفنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اور حقوق دو ایسے پر ہیں جن کے ذریعہ کوئی بھی سوسائٹی مہذب بن سکتی ہے اور ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے، امام حسینؑ نے کربلا کے میدان کو خرید کر قیامت تک کے لیے انسانیت کو دوسرے کے حقوق کی رعایت کرنے کا سبق سکھایا،نواسہ رسولﷺ نے کربلا کے تمام مراحل میں امت مسلمہ کو جس پیغام سے آشنا کیا اور رہتی دنیا تک وہ پیغام ہرذی شعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید