کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی می محرم کی نویں مجلس سے خطاب میں کہا کہ امام حسین ؑنے کربلاء کے میدان میں فتنہ پروری کی سیاست کو ختم کیا ، ماہ محرم میں ہم نفرتوں کے خاتمے کیلئے کام کریں کیونکہ اس مقدس مہینے میں نواسہ رسول ﷺ نے عظیم قربانی کے ذریعے اسلام کو زند دو جاوید کیا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عاشورہ پر سیکیورٹی کے انتظامات بہتر کرے ، شر پسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور اتحاد وحدت کے ذریعے یہ دن عقیدت واحتر ام سے منایا جائے۔