• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ اور میئر کراچی نے نویں محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، سینیٹر وقار مہدی اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہر میں مختلف مقامات پر نویں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا،وزیر داخلہ ضیاءالحسن نے نمائش، نشتر پارک، حسینیاں ایرانیاں کھارادر اور اطراف میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا، بعد ازاں وہ میئر کراچی کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ پہنچے،ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر بھی موجود تھے،وزیر داخلہ نے سی بریز کے مقام پر نویں محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،آئی جی سندھ نے سیکورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر داخلہ اور میئر کراچی نے کی نویں محرم الحرام کے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرکے جلوس کی سیکورٹی اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگوکی،وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ شہر کا امن وامان ہماری ترجیح ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی ٰوہاب نے کہا کہ جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید