• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداری امام عالی مقام امت مسلمہ کے مابین وحدت کا مظہر، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نےکہا ہےکہ عزاداری امام حسینؑ نے حسینی و یزدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا،عزاداری امام عالی مقام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، 12 محرم کو ملک بھر میں جلوس عزاء کا انعقاد ہوگا ،عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ شر پسند عناصرکو کسی شرپسندی کا موقع نہ مل سکے، انہوں نے کہا کہ رواداری اور باہمی احترام ہمارے مذہب کا حصہ ہیں،ملک خداد کے قیام کا مقصد ہی مذہبی آزادی حاصل ہونا تھا۔مکتب جعفریہ و دیگر مذاہب نے مل کرملک بنایا اور اس وحدت کو ہر صورت قائم رکھنا ہو گا۔اہل تشیع اور اہل سنت کو مل کر عبادات کرنی چاہیے اور اس وحدت کو قائم رکھنا چاہیے۔پاکستان میں محرم الحرام میں ہر بار اہل تشیع مشکلات کا شکار ہوتے ہیں کہیں سبیلوں کہیں مجالس و جلوس عزاء میں مصنوعی مشکلات پیدا کی جاتی ہیں حکومت کو چاہیے کہ باہمی مشاورت سے سیکیورٹی اور تمام معاملات طے کرنے چاہیے،پولیس کو سبیلوں،مجالس و جلوسوں کے عزاداروں کوتنگ کرنے کا اختیار نہیں ہے خصوصاََ پنجاب پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں کو تالے لگانا اور دہشتگردی کے مقدمات قائم کرنا قابل مذمت ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید