• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، مولانا عمران عطاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں محرم الحرم کی مناسبت سے سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، محض زبانی دعوؤں سے نہیں، بلکہ سچے عاشق بن کر، نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کر کے اپنی دنیا و آخرت سنواریں ، انہوں نے صحابہؓ و اہلِ بیت دینِ اسلام کے روشن ستارے ہیں،اختتام پر امتِ مسلمہ کی بھلائی، ملک و ملت کی سلامتی اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے دعا کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید