• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؑ نے کربلا میں قرآنی معیار پر عزت کا مفہوم دنیا کو سکھایا، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی ساتویں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ عزت انسان کی فطری خواہش ہے اور ہر ذی شعور شخص اپنی عزت کو عزیز رکھتا ہے مگر عزت کا مفہوم ہر کسی کے نزدیک مختلف ہوتا ہے کوئی مال و دولت کو عزت سمجھتا ہے تو کوئی دنیاوی منصب کو، امام حسینؑ نے کربلا میں اسی قرآنی معیار پر عزت کا مفہوم دنیا کو سکھایا آپؑ کے سامنے دو راستے تھے یا یزید کی بیعت کر کے وقتی سلامتی حاصل کر لیں یا عزت و دین کی حفاظت کے لیے قربانی دے دیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید