کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت ملیر جیل میں جلدی امراض کے مفت میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا اور 1940قیدیوں کا معائنہ کیا گیا ، مفت ادویہ فراہم کی گئیں، صوبائی وزیرجیل خانہ جات سندھ حاجی علی حسن زرداری نے روٹین کے مطابق اچانک ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ کیا،انہوں نے میڈیکل کیمپ میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کیمپ کا دورہ کیا اور الخدمت کی کاوش کو سراہا،اس موقع پر سینئر منیجر الخدمت منظر عالم، جیل سپریٹنڈنٹ شہاب الدین صدیقی موجود تھے۔