• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق اعظم ؓ کے عدل و انصاف کے معیار کی نظیر ملنا مشکل ہے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنافاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے عدل و انصاف کا وہ معیار قائم کیا کہ اسکی نظیر ملنا مشکل ہے،غلامان مصطفی ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے سنت فاروقی پر عمل پیرا ہوں،حکومت اورعدلیہ کوبھی چاہئے کہ حضرت عمر فارو ق ؓ  کے لازوال فیصلوں سے رہنمائی حاصل کریں،معاشرے میں حقیقی انقلاب برپاکرنے کیلئے سیدنافاروق اعظم ؓ کے نقش قدم پر چلناہوگا، مرکز اہلسنت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیدنا فارق اعظم نے اسلام کے پرچم کو نہ صرف بلند کیا بلکہ ظالموں سے مظلوموں کو نجات دلائی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید