• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام عالی مقام نے اپنی قربانی دین کے احیاء کیلئے پیش کی،علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین و مذہبی رہنما علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے قر آن سینٹر ڈیفنس میں دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی سا تویں مجلس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہےکہ امام عالی مقام نے اپنی قربانی خدا کے لیے اور اس کے دین کے احیاء کے لیے پیش کی اور اسی وجہ سے اللہ تعالی نے ان کے ذکر کو زندہ رکھا ہوا ہے،واقعہ کربلا میں ایک عظیم پہلو یہ بھی موجود ہے کہ جب بھی اس واقعے کا تذکرہ کیا جاتا ہے تو اسلام کی تعلیمات کے احیاء کے لیے جہاں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں اس بات کو بھی تسلیم کیا جاتا ہے کہ اسلام کی تعلیم اتنی اعلی و بامقصد ہے کہشہدائے کربلا جیسی ہستیاں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید