• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،مومن آباد تھانہ کی حدود اورنگی ٹائن مومن آباد چوک کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں غوث الدین عرف عمران ولد محمد ایوب، گل بت خان ولد نیک محمد اور امین جاں بحق ہوگئے ،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے ،ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا ہےکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا ہےجبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک نائن ایم ایم پستول بھی ملا ہے،متوفی غوث الدین عرف عمران رشتے داروں کے ہمراہ بیٹی کے گھر آ یا جہاں لڑائی جھگڑے کی دوران ان کے داماد، داماد کے بھائی ،بیٹی کےسسر اور انکے رشتے داروں نے فائرنگ کردی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم مقتول کی بیٹی کا سسر شاہجہاں اور اسکا رشتے داررحمت شامل ہیں ، جبکہ موقع سے فرار داماد کی تلاش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید