کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کا دورہ کیا اور محرم کے جلوسوں کے روٹس کا سیکیورٹی جائزہ لیا،انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد اور فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔