• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفر کا مطلب ہے چھپانا، کافر کبھی جنت میں داخل نہیں ہوسکتا، مفتی فضل ہمدرد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) خالق دینا ہال میں بزم حسینی کے زیر اہتمام محرم الحرام کی 7 ویں مجلس سے تعظیم خدا وندی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے معروب اسکالر اور محقق مفتی فضل ہمدرد نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے ، کس نے تم سے کہا کہ اللہ ان قوموں کو عذاب دیگا تو جواب دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ لوگ کافر ہیں اور کافر کبھی جنت میں داخل نہیں ہوسکتا ،اگر سچائی کے ساتھ غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ کفر کا مطلب ہے چھپانا یعنی وہ شخص جو حق کو پہچاننے کے با وجود اسے جان بوجھ کر چھپائے اور انکار کرے ، سوال یہہے کہ جن لوگوں کو ہم جلدی سے کافر قرار دے دیتے ہیں کیا وہ واقعی قرآن کی اصطلاع میں کافر ہیں یا وہ صرف ہمارے فقہی یا مسلکی معیار کے مطابق کافر ہیں ، درحقیقت یہ و وہ نکتہ ہے جہاں شیطان نے اس امت کو گہرا زخم دیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید