کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان نے جمعرات کے روز آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور دو روز قبل کراچی پریس کلب کے راستوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے آئی جی سندھ کو آگاہ کیا کہ پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہے، احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے بہانے صحافیوں کی نقل و حمل پر پابندی لگانا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے۔