کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی پولیس نے رکشہ ڈرائیور سے رکشہ چھین کر فرار ہونے والے ملزم عبدالرحمنٰ ولد مالک کو رکشا سمیت گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان علی محمد گوٹھ سیکٹر 11 ای نیو کراچی میں ڈرائیور مونس سے اسلحے کے زور پر رکشا چھین کر فرار ہو گئے،رکشا ڈرائیور نے بروقت گشت پر مامور پولیس کو اطلاع دی،ملزمان کے دو ساتھی موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔