• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر میں جیولری شاپ کے مالک نے قرض کی ادائیگی کے لیے وقت حاصل کرنے کے لئے دکان میں ڈکیتی کی جھوٹی رپورٹ پولیس میں درج کروائی ، تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا،پولیس کے مطابق جیولری شاپ میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کے سبب پولیس نے دکان کے اطراف اور آس پاس کے کیمروں کی فوٹیج اکٹھی کی ،موقع پر شواہد کی عدم موجودگی اور بیانات میں تضاد کے باعث پولیس کو موصول ہونے والی اطلاع مشکوک اور جھوٹی محسوس ہوئی بعد ازاں دکان کے مالک مہروز علی نے اعتراف کیا کہ اس نے قرض کی ادائیگی کے لیے وقت حاصل کرنے کی غرض سے یہ جھوٹی اطلاع دی تھی، پولیس نے دکان دار کا بیان قلمبند کر کے ریکارڈ پر محفوظ کر لیا ہے ،مسلح ملزمان کی جانب سے 40لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہونے کی اطلاع دی گئی تھی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید