کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خصوصی بچوں کیلئے کراچی چڑیا گھر میں مفت داخلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں زو انتظامیہ کو فوری اور واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خوشیوں اور تفریحی مواقع میں خصوصی بچوں کو شامل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم، تربیت اور فلاح کیلئے اجتماعی کردار ادا کرنا ناگزیر ہے۔