کراچی(جنگ نیوز) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر اور ہمدرد نونہال اسمبلی کی قومی صدر سعدیہ راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات میں گھبرانے کی بجائے سمجھداری، حوصلے اور نظم و ضبط سے کام لینا نہایت ضروری ہے انہوں نے واضح کے اگر صرف اداروں پر انحصار کافی نہیں بلکہ ہم سب کو اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز موضوع ’ہنگامی حالات میں نقصان ذمہ داری کس کی‘ پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سعدیہ راشد نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام کے لیے اپنا قیمتی وقت دیا۔