کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود بلوچ محلے میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مار کر مبینہ بھاری مقدار میں جعلی ادویہ برآمد کرکے فیکٹری میں کام کرنے والے تین ملزمان محمد احمد فاروقی ، محمد فیضان اور زوہیب علی کوگرفتار کرلیا جبکہ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری کا مالک صدیق اور بیٹا زید صدیق موقع پر سے فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے،ملزم صدیق اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے۔