• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹاؤن میں پارکنگ فری زونز پر عملدرآمد کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے حوالے سے اجلاس میں صدر ٹاؤن میں پارکنگ فری زونز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا، پائلٹ پراجیکٹ کو زیب النساء اسٹریٹ اور عبداللہ ہارون روڈ سے شروع کیا جائے گا ،میئر کراچی نے کہا کہ اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم حصہ لے گی، کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی جائے گی جو اس پورے عمل کی نگرانی کرے گی دونوں اسٹریٹس کو سیف سٹی اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے لنک کر کے گاڑیاں پارک کرنے والوں کو چالان بھیجا جائے گا ،میئر نے کہا کہ دونوں اسٹریٹس کے فٹ پاتھوں پر پتھارے لگانے اور قبضہ کرنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ،پائلٹ پروجیکٹ صدر ٹاؤن سے شروع کیا جائے گا اگلے مرحلے میں اس کا دائرہ کار پورے شہر میں بڑھایا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید