کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن کے علاقے شاہ فیصل چوک کے قریب کھلے نالے میں شہری موٹر سائیکل سمیت گرکر زخمی ہوگیا، علاقہ مکینوں نے رسیوں کی مدد سے موٹرسائیکل سوار اور موٹر سائیکل کو باندھ کرنکال لیا ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاون کے مختلف مقامات پر گلیوں میں نالے کافی عرصے سے کھلے ہوئے ہیں کئی مرتبہ متعلقہ اداروں کو شکایت کرا چکے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اس طرح کے واقعات وقتاًفوقتاً رونما ہوتے رہتے ہیں ۔