• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبو کار اور ڈرون کیمروں کے ذریعے چالان جاری کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مظہر نواز شیخ کی خصوصی ہدایات پر اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے تمام افسران کو آگاہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اپنے اپنے اضلاع میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے انکروچمنٹ اور ڈبل پارکنگ کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،خصوصی طور پر مین شاہراؤں اور سروس روڈز پر قائم تجاوزات اور ڈبل پارکنگ کا خاتمہ کریں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں،ڈبل پارکنگ کے تدارک کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے روبو کار اور ڈرون کیمراز کے ذریعے چالان جاری کرنے کے احکامات بھی دئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید