کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی زمان ٹاؤن میں انڈے کے تاجر کے ملازمین سے 30 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ تاجر اصغر کی مدعیت میں زمان ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیاہے،مدعی کے مطابق ملازمین رقم بینک میں جمع کرانے جارہے تھے کہ کورنگی دو نمبر پر نجی بینک کے سامنے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے انھیں روکا اور 30 لاکھ روپے سے بھرا تھیلا اور موبائل فون لے گئے،پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔