کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساحل پولیس نے ڈیفنس فیز 8 سی ویووال مسجد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے وردیوں میں ملبوس 6 جعلی پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق گشت پر موجود پولیس نے تین موٹر سائیکلوں پر سوار6 افراد جو پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے مشکوک حالت میں پاکر سروس کارڈ طلب کیا تو ان افراد نے پولیس سروس کارڈ دکھانے سے معذرت کی اور اعتراف کیا کہ وہ حقیقی پولیس اہلکار نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے شوقیہ وردی پہن کرعوام پرروب ڈالنے کی کوشش کررہے تھے، گرفتارملزمان میں شہریارخان ،محمد رضوان ،یوسف خان ،نور فراز ،محمد کاشف اورحماد وزیرزادہ شامل ہیں۔