• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک ہفتے میں 64 افراد جاں بحق، NDMA

کراچی (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران 64افراد جاں بحق اور 117زخمی ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں 23، پنجاب میں 21، سندھ میں 15اور بلوچستان میں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں، جہاں 23افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات وادی میں 14 افراد اچانک آنے والے سیلاب میں بہہ گئے تھے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث مکانات گرنے اور اچانک سیلاب آنے سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں، سندھ میں 15 افراد جبکہ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید