• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ کی مقامی مانگ میں کمی، برآمدات میں اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیمنٹ کی مقامی مانگ میں کمی،برآمدات میں اضافہ، مالی سال 2024-25کے دوران ملک میں سیمنٹ کی طلب کمزور رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال جو 30 جون 2024 کو ختم ہوا، اس میں مقامی فروخت 38.181 ملین ٹن تھی جو مالی سال 30جون 2025 کو ختم ہونے تک کم ہو کر 37.017ملین ٹن رہ گئی، جو کہ 3.05فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ برآمدات کے لحاظ سے، صنعت نے 29.46 فیصد کی صحت مند نمو حاصل کی کیونکہ برآمدی حجم 7.110 ملین ٹن سے بڑھ کر 9.204 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ مجموعی طور پر، صنعت نے مالی سال 30 جون 2025 کو ختم ہونے تک 2.05 فیصد کی معمولی ترقی حاصل کی اور مجموعی حجم 46.221 ملین ٹن رہا جو پچھلے مالی سال میں 45.291 ملین ٹن تھا۔

ملک بھر سے سے مزید