کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کشمیریوں کے لیے جہلم میں مختص ہاؤسنگ اسکیم میں غیر کشمیریوں کو پلاٹس الاٹ کرنے کے الزام میں 3سرکاری افسران کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ حوالے سے دو برس قبل تحقیقات کا اغاز سرکل سربراہ افضل نیازی کی سربراہی میں کیا گیا۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل نے مقدمہ نمبر 17/25درج کر کے تین سرکاری افسران عبداللہ خان، ناصر حیات اور مقصود احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جہلم میں واقع کالونی میں بڑی تعداد میں نان کشمیریوں کو پلاٹس الاٹ کر کے کروڑوں روپے کمائے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔