• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ماڈل جیل پراجیکٹ تاخیر پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اظہار تشویش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہا ئوسنگ و تعمیرات نے اسلام آ باد ماڈل جیل پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ کیلئے فندز کی فراہمی اورتاخیر پر احتساب کی سفارش کی ہے۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر ناصر محمود کی زیرصدارت اجلاس میں طویل عرصے سے التواء کا شکار اسلام آباد سینٹرل جیل پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔ چیئر مین سینیٹر ناصر محمود نےکہا کہ ، "میں جس پوزیشن پر ہوں۔ اس میں ایک اچھا کام کرنا چاہتا ہوں - میں کبھی وقت ضائع نہیں کرتا۔ میں قبضہ گیروں کو نہیں چھوڑ سکتا ۔"کمیٹی نے خاص طور پر مری میں زمینوں پر قبضے کے دیرینہ مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔چیئرمین نے افسوس کا اظہار کیا کہ "مری میں چالیس سالوں سے زمینوں پر قبضے کا مسئلہ ہے۔ اراکین نے زور دیا کہ تجاوزات ایک مستقل چیلنج ہے۔ قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چا ہئے۔"بحث کے دوران سینیٹر محمود نے کمشنر راولپنڈی کی عدم حاضری پر سوال اٹھایا جس پر ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ کمشنر محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی ڈیوٹی کے باعث شرکت نہیں کر سکے۔

ملک بھر سے سے مزید