• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف یو جے کی انسانی حقوق کے محافظین پر منظم کریک ڈاؤن کی مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نےانسانی حقوق کے محافظین پر منظم کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئےانسانی حقوق کیلئے کام کرنےوالوں کو مناسب جگہ کی منظم نفی اور محرومی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہیومن رائٹس آف پاکستان کےمحافظین مسلسل کو من مانی، غیر قانونی، اور بلا جواز کارروائیوں کا سامنا ہے جس نے تنظیم کےکام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان جیسی تنظیموں کو نامعلوم افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔پی ایف یوجے اور دیگر صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اسلام آباد کے ریڈزون میں سینئر صحافی اور اینکرپرسن رانا عمران لطیف پر حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے اس واقعے کو صحافتی آزادی اور صحافیوں کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔پی ایف یو جے رہنماؤں نے حکومتی اہلکار ہونےکا دعویٰ کرنےوالےافراد کی جانب سے ایچ آر سی پی کے پروگراموں کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید