کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا،جاں بحق پولیس اہلکار2024میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں بطورآٹومکینک بھرتی ہواتھا ،تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی ساڑھے تین حیسنی لیبارٹری کے قریب بدھ کو مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ،مقتول کی شناخت 26سالہ عمیر علی ولد اشفاق احمد کے نام سے کی گئی ، مقتول عمیرپولیس لائن قائد آباد حسینی چورنگی شیرپاؤ کا رہائشی اورپولیس اہلکارتھااور2024 میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) میں بطورآٹومکینک بھرتی ہوا تھا اورایس پی یومیں ہی تعینات تھا، مقتول کے والد بھی محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر تعینات ہیں۔