لاہور ( ایجنسیاں ) مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے جیل میں بند کسی فرد سے مذاکرات نہیں ہونگے، مذاکرات کرنے ہیں تو بیرسٹر گوہر اور دوسرے سینئر رہنماوں کو حکومت سے کرنا ہوں گے بانی پی ٹی آئی کوحق ہے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کریں، وہ تحریک جوعوام کی پریشانی کا باعث بنے ایسا نہیں ہونا چاہیے،جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف کارروائی تو ہوگی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے دوبارہ کوئی تحریک چلانے کی کوشش کی تو اسے سختی سے روکا جائیگا اور حکومت جو مناسب سمجھے گی، وہی اقدامات کریگی۔