• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈ، ایک سال میں آمدن میں 92 کروڑ 50 لاکھ روپے اضافہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ (ETPB) کی مالی سال 25-2024کے اختتام پر ا ٓمدن میں 92کروڑ 50لاکھ روپے کا ریکارڈاضافہ ہوا ہے۔ اضافہ کےبعد سالانہ آمد ن 5ارب 65کروڑ تک پہنچ گئی جو کہ مالی سال 24- 2023میں 4ارب 72کروڑ تھی۔ 74بلین روپے مالیت کی 6578ایکٹر 9کنال 7مرلے متروکہ وقف جائیداد واگزار کرالی گئی ، ملک بھرکے سات زون سے محکمہ کے نادہنگان سے کرایہ کی مد میں 1021اعشاریہ344 ملین روپے مالیت کی رقم بقایا جات کی مد میں ریکور کی گئی ۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کے مطابق سالانہ بجٹ کے اہداف کے حصول کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید