اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے )اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان آمد کے دوران ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لئے موبائل ڈیوائسز کی ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے اس سہولت کی فراہمی مفت اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کر رہا ہے، جو ڈی آئی آر بی ایس پورٹل پر دستیاب ہے، پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت کی عملی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔