• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن سے ان ہاؤس تبدیلی پر کسی نے بات نہیں کی، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں قطعاً کسی نے بات نہیں کی ، علی امین کے خلاف کوئی عدم اعتماد لانے کا پروگرام یا بات زیر غور نہیں ہے۔ پرامن احتجاج کریں گے تو ان کا جمہوری حق ہے ،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری پہلگام حملے کی مذمت کے لیے تیار ہے لیکن بھارتی موقف ماننے کیلئے اور پاکستان کا نام لینے پر تیار نہیں ہے۔ مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے کہاکہ مولانا سے ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں قطعاً کسی نے بات نہیں کی جب بات ہی نہیں ہوئی تو انہوں نے منع کس بات کا کرنا تھا پچھلے دنوں جو ملاقات وزیراعظم نے مولانا سے کی ہے میں اس میں موجود تھا اور ا س میں ان کے بیٹے کے ساتھ آنے والے حادثے سے متعلق ملاقات تھی اور پھر جتنے اچھے طریقے سے عمران خان کی امانت علی امین سنبھالے ہوئے ہیں ضرورت ہی نہیں ہے کہ ان سے یہ امانت چھڑائی جائے علی امین کے خلاف کوئی عدم اعتماد لانے کا پروگرام یا بات زیر غور نہیں ہے۔ پرامن احتجاج کریں گے تو ان کا جمہوری حق ہے ۔
اہم خبریں سے مزید