اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے افسران کو اضافہ ذمہ داریا ں تفویض کر دی گئی ہیں ، گریڈ 21کی افسر چیف کمشنر آئی آر ، آرٹی او راولپنڈی مس تہمینہ عامر کو چیف کمشنر ایل ٹی اور اسلام آباد کااضافی چارج ، چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد مس عائشہ فاروق کو چیف کمشنر آئی آر کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آبا د کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا ، گریڈ 20کے افسران میں چیف کمشنر آرٹی او فیصل آباد ارشاد حسین کو چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال ،کمشنر زون فائیو ایل ٹی او لاہور منیر صادق کو کمشنر زون فور ایل ٹی اولاہور ، زون ٹو ایل ٹی او کمشنر عبدالجواد کو کمشنر زون تھری ایل ٹی او لاہور ، سی ٹی او زون فور اسلام آباد کے کمشنر حیات محمد کو ، سی ٹی او زون ٹو اسلام آباد کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ، گریڈ 19کے افسرکمشنر ایل ٹی او زون ٹو ملتان شاہد ستار کو زون فور ایل ٹی او لاہور کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا۔