اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) چیئرمین ایف بی آر نے کراچی ٹیکس دفاتر سے محکمانہ کارروائیوں کی تفصیلات فوری طلب کرلیں ، 2022سے 2024 دوران سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا ریکارڈ 10 جولائی تک فراہم کرنے کی ہدایت ریونیو ڈویژن، ایڈمن/ایچ آر وِنگ نے مراسلہ نمبر C.No.25(8)/M/HR.IR-VI/2025 مورخہ 2 جولائی 2025 کے تحت چیف کمشنر انکم ٹیکس، ایل ٹی او کراچی اور چیف کمشنر انکم ٹیکس، ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی او-II کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2022 سے 2024 کے دوران وزارتوں، ڈویژنز، منسلک محکموں، ماتحت دفاتر اور کونسلز میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت کی گئی محکمانہ کارروائیوں کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کریں۔