• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا ،شہری بے بس

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،پینتیس وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا شہری بے بس، پولیس نے تیس مقدمات درج کر لئے۔تھانہ نیوملتان کے علاقے شیخ عاصم سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 10ہزار و لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے عارف سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 2لاکھ 50ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد ناصر سے نامعلوم ملزمان نے نقدی 1لاکھ 43ہزار و موبائل چھین کر فرار تھانہ کینٹ کے علاقے امجد علی سے نامعلوم ملزمان نے 13ہزار و موبائل چھین لیا تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد سجاد سے ڈاکو نقدی و موبائل لے گئے تھانہ چہلیک کے علاقے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان زاہد کا موبائل لے گئے جبکہ کینٹ کے علاقے فیاض کا موبائل چہلیک کے علاقے حمزہ کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے شہزاد حسین کا موبائل قطب پور کے علاقے عامر خان کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے محمد لطیف کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے احمد رضا کی موٹرسائیکل جلیل احمد کا موبائل رفاقت علی کا میٹر بجلی بستی ملوک کے علاقے محمد اختر کی بکریاں صدر شجاع آباد کے علاقے محمد سلیم کی بکریاں راجہ رام کے علاقے محمد عابد کے گھر سے نقدی 3لاکھ 50ہزار طلائی زیورات و قیمتی ملبوسات سٹی جلالپور کے علاقے محمد صفدر کا سامان گلگشت کے علاقے خالد کا موبائل ندیم کا میٹر بجلی کوتوالی کے علاقے جمشید کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے قمر کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے اعجاز کے موبائلزفونز قادر پورراں کے علاقے غلام رسول کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے عبدالستار کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے محمد محسن نقدی و موبائل عائشی خالد کا بجلی میٹر دولت گیٹ کے علاقے تسکین عباس کا موبائل لوہاری گیٹ کے علاقے محمد ارشد کی موٹرسائیکل اور کپ کے علاقے عبدالقادر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید