• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کو لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت محمد اورنگزیب کھچی کو لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقاص نے ادارے میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں لوک ورثہ میں سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں، کلچرل تصاویر اور نئے پروگرامز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ای ڈی نے بتایا کہ لوک ورثہ میں آرٹس اینڈ کرافٹ کی کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ جلد ڈانس اور میوزک کی کلاسز بھی شروع کر دی جائیں گی۔ وزیر قومی ورثہ نے موقع پر ہدایت دی کہ ادارے میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، بالخصوص واش رومز اور خوراک کی اشیاء کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ "صفائی نصف ایمان ہے" اور اس سے نہ صرف سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کا مثبت تاثر بھی ابھرے گا۔
اسلام آباد سے مزید