راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) لیڈی ڈرگ سپلائر کو گرفتار کرکے ایک کلو 680گرام چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، جس سے ایک کلو 680گرام چرس برآمد ہوئی، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔