• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لیے انقلابی فیصلے کیے گئے، جن کا سہرا نو منتخب ممبر بورڈ آف گورنرز حافظ محمد بشارت کی وژنری قیادت اور مؤثر تجاویز کو جاتا ہے۔اس اہم اجلاس میں 500 ملین روپے کے اسٹوڈنٹس فنڈ کی منظوری دی گئی، جو کہ تعلیمی میدان میں ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ یہ فنڈز مستحق طلبہ کی فیس معافی، تعلیمی سہولیات کی بہتری، اور دیگر فلاحی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی میں حافظ محمد بشارت کو نمایاں حیثیت کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جو جلد ٹی او آرز (Terms of Reference) تیار کر کے سفارشات پیش کرے گی۔حافظ بشارت کو بورڈ کی جانب سے ای ووٹنگ سسٹم کی بہتری کے لیے بنائی گئی اہم کمیٹی کا بھی رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی چیئرمین فیڈرل بورڈ کر رہے ہیں، جس کا مقصد حالیہ انتخابات میں سامنے آنے والی کمی و بیشی کا تجزیہ کرنا اور آئندہ شفاف، مؤثر اور جدید انتخابی نظام کے لیے قابل عمل ترامیم تجویز کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید