اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استنبول جانے والی خاتون مسافر سے منشیات برآمد کر کے حراست میں لے لیا گیا، خاتون اسمگلر ایف آئی اے کے ایک اہلکار پر پروٹوکول دینے کا بھی الزام سامنے آیا ہے دوران تلاشی خاتون مسافر کے سامان میں رکھے پشاور چپلوں سے ہیروئن نکل آئی خاتون مسافر پرواز ٹی کے 711 کے زریعے اسلام آباد سے استنبول جارہی تھی خاتون کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی،ایف آئی اے اہلکار نے پروٹوکول کیوں دیا ؟فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کا ڈائریکٹر لیول کا افسر معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، دریں اثنا اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 کاروائیوں کے دوران 28 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 23.700 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام افیون اور 8.4 کلو چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر بذریعہ کارگو کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 100گرام چرس برآمد۔کرنل شیرخان انٹرچینج، مردان کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے9.6 کلو چرس برآمد۔بند روڈ، لاہور پر واقع بس سٹینڈ کے قریب ملزم کے قبضے سے5.1 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔