اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے قتل کے ایک مقدمہ میں دائر اپیل کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قراردیاہے کہا کہ انصاف میں تاخیر کا سب سے زیادہ نشانہ وہ افراد بنتے ہیں جو مالی لحاظ سے کمزور ہیں ،جسٹس اطہر من اللہ نے جمعرات کے روز 34 سال پرانے قتل کے مقدمہ سے متعلق اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قراردیاہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے۔