• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین فیڈرل بورڈ سے ایپسکا پی ایس این کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی تعلیمی بورڈ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے امتحانی نظام کو مزید بہتر اور قابل اعتماد بنائے گا۔ ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین فیڈرل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک نے ایپسکا، پی ایس این کے وفد کے ہمراہ نومنتخب ممبران بورڈ آف گورنرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے پروفیسر ایم کے مغل اور ڈاکٹر رخسانہ خان کو اہم سیٹوں پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ میری خواہش ہے منتخب ممبران پر مشتمل ایسی کمیٹیاں بنائی جائیں جو ریفارمز پر کام کریں۔ ایپسکا ،پی ایس این اور اتحادی تنظیموں نے موجودہ انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔
اسلام آباد سے مزید