اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا، اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 98، بنوں 26، فیصل آباد 33، چکوال 28، کوٹ ادو 24، اٹک 14، ملتان 13، سیالکوٹ 08، منڈی بہاؤالدین 07، اسلام آباد 06، خضدار 21، مظفرآباد 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔