راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے 19 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی ودیگر نے شرکت کی ، قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 19اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔