اسلام آباد،راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ پیرودھائی کے تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں3موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر اسماعیل شاہد سے 2موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ملت آباد میں2موٹرسائیکل سواراللہ دتہ کواسلحہ کی نوک پرزدوکوب اور ہراساں کر کے موبائل،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں 3موٹرسائیکل سوار ساجد محمود سےموٹر سائیکل ،2موبائل اور پچاس ہزار روپے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ شاہ پور میں2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر شہری سےموبائل اور ساڑھے پانچ ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چک جلال دین میں 2موٹرسائیکل سوار مبشر سے اسلحہ کی نوک پر10 ہزار روپے ،2موبائل اور شناختی کارڈ،گرجاروڈ پر 4 نامعلوم مو ٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شہری سے 20 ہزار روپے اور مو بائل فو ن چھین کرفرارہوگئے ،خرم کالونی میں فوزیہ کے گھر سے سائیکل، رم کل مالیتی 75ہزار روپے ،کھنہ کاک کے قریب مظہر حسین کی 300 بوری گندم مالیتی 6لاکھ روپے ،وکیل کالونی میں وسام منظور کے چچا اورنگزیب یونس کے گھرکے تالے توڑ کر 95ہزارروپے ، ریال 3ہزار ،سونا مالیتی 3لاکھ روپے ،گلشن سعیدمیں افتخار کے گھرسے 80ہزارروپے،طلائی زیور، بچوں کے2 ٹیب اور دیگر کارڈزوغیرہ ،گرجاروڈ پر وحید کے گھر کے تالے توڑ کر12 تولے کے طلائی زیورات، پیر مہر علی شاہ ٹائون میں جہانزیب کے گھرسے ایک لاکھ 20ہزارروپےاور 3تولے زیو ر چوری کر لیا گیا۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی10وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ دو کاریں،5موٹرسائیکل اڑا لئے گئے جبکہ تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ شمس کالونی اور تھانہ ہمک کے علاقوں سے دو کاریں جبکہ تھانہ کوہسار ، تھانہ انڈسٹریل ایریا ، تھانہ کورال اور تھانہ شہزاد ٹائون کے علا قوں میں سے4 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ہیں ۔