• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ، کرن بلوچ

کوئٹہ (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ملک اور بالخصوص بلوچستان میں ترقیاتی و فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ہر طبقے کو مساوی حقوق کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔کرن بلوچ نے کہا کہ موجودہ قیادت بلوچستان کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جن میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سرفہرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک وژنری لیڈر ہیں جنہوں نے نوجوانوں، خواتین اور اقلیتوں کو پارٹی میں فعال کردار دینے کے دروازے کھولے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی اور عملی طور پر ان کی بہتری کے لیے اقدامات کیے۔کرن بلوچ نے خواتین ونگ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صدر محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں خواتین کو پارٹی کے ہر سطح پر قیادت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید