• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کوبلوچستان کے بارےمیں رویہ ٹھیک کرناہوگا، جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر)نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان زاہداختربلوچ نے کہا کہ حقوق کے حصول اسلام آباد کے حکمرانوں کے مظالم کے خلاف حکمرانوں کے شہراسلام آباد جانالازمی ہے، یہ لانگ مارچ پرامن تاریخی اورکامیاب ہوگااسلام آبادکے حکمرانوں کوبلوچستان کے بارےمیں اپناغلط رویہ ٹھیک کرناہوگا۔لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے سوشل میڈیاکے نوجوان متحرک ہوکربلاتفریق ساتھ دیں، لانگ مارچ کی کامیابی سب کی کامیابی ہوگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 25جولائی لانگ مارچ الیکٹرانک پرنٹ وسوشل میڈیا اور تشہیر و دیگر تیاریوں ومشارت کے حوالے سے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکرسوشل میڈیاانچارچ اسامہ ہاشمی نائب امیرصوبہ مولانا محمدعارف دمڑمحمد طیب روح اللہ سالارمحمدافضل کاکڑودیگرنے شرکت کی اس موقع پرالیکٹرانک سوشل پرنٹ میڈیا سمیت دیگرتشہیری مہم اضلاع کے ذمے کام کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید