• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، لیاقت علی لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کو تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو سی جی ایس کالونی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے علاقے کے مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی دفعہ مالی سال 2024-25ء کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 100 فیصد عوام کو سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا اور رواں مالی سال کے دوران بھی جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا جس سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید