• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکرغزا لہ گولہ کی زیرصدارت قانون سازی اور وکالت پر تربیتی نشست

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی میں وومن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان اسمبلی اور یو این وومن کے تعاون سے قانون سازی اور وکالت پر ایک روزہ تربیتی نشست کا بلوچستان اسمبلی کمیٹی ہال میں انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی و چیئرپرسن وومن پارلیمنٹری کاکس اسمبلی غزالہ گولہ نے کی نشست میں خواتین ارکان اسمبلی ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ یہ نشست خواتین کی سیاسی شمولیت کو مؤثر بنانے ،سول سوسائٹی سے روابط کو مضبوط کرنے اور قانون سازی کو ہر طبقے کے لیے نمائندہ بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے انہوں نے یو این وومن کی مسلسل معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے نہ صرف خواتین پارلیمنٹری کاکس کو تقویت ملی بلکہ بلوچستان میں صنفی مساوات پر مبنی پالیسی سازی کو نئی جہت ملی ہے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ ہماری خواتین محنت کر رہی ہیں مگر ان کا کام اور خدمات منظر عام پر نہیں آتیں وومن کاکس کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہم پُرعزم ہیں ایسے تربیتی سیشنز کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے یو این وومن بلوچستان کی سب آفس کی سربراہ عائشہ ایوب ودود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری بلوچستان میں صنفی حساس حکمرانی اور پالیسی سازی کو عملی طور پر مضبوط کرنے کا ایک بہترین موقع ہے ہم وومن پارلیمنٹری کاکس کے ساتھ قریبی اشتراک کو مزید فروغ دیں گے تقریب کے اختتام پر رکن اسمبلی اور ڈپٹی سیکرٹری وومن پارلیمانی کاکس بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید