کوئٹہ (خ ن)محکمہ زراعت کوآپریٹو بلوچستان اور اٹلی کی ادارہ برائے زرعی اوردیہی ترقی سیحیم کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔جمعرات کو اسپیشل سیکرٹری برائے زراعت کواپریٹو کے دفتر میں اٹلی کے ادارہ جوسیحیم باری بحیرہ روم کے طاس میں زرعی اور دیہی ترقی کو فروغ دے رہاہے اور محکمہ زراعت بلوچستان کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ،مفاہمتی یاداشت پر دستخط محکمہ زراعت کی جانب سے اسپیشل سیکرٹری زراعت انیس طارق گورگیج نے کی۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کا مقصد اٹلی کے ادارہ سیحیم کے تعاون سے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سریاب روڈ کوئٹہ میں فائیٹوسینٹری لیبارٹری کے قیام عمل میں لاناتھا۔ اطالوی حکومت اسی لیبارٹری کوچلانے کے لیے بلوچستان کے زرعی تحقیقی سائنسدان کو تربیت بھی دے گی۔ زیتون کے کاشتکاروں کو زیتون کے پودوں کے پیتھوجینز اور کیڑوں کی شناخت اور ان پر قابو پانے میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔ لہذا، زیتون کے تیل کی پیداوار کو فروغ ملے گا، اور زیتون کے کاشتکار برادری کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ بلوچستان عبدالرف خان کاکڑ اور ڈی جی ایکسٹینشن بلوچستان مسعود احمد بلوچ، ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ ممبر سی ایم آئی ٹی بھی موجود تھے۔ جاتی ہے۔